کچھ دن سے سوشل میڈیا پرچلنے والی خبر نے ہنگامہ مچادیا تھا کہ ہمایوں سعید نیٹ فلکس کے مقبول ترین اسپینش شو ’’منی ہائسٹ‘‘ کے سیزن 4 میں شو کے مرکزی اداکا ر’’پروفیسر‘‘ کے کردارمیں نظرآئیں گے۔ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ ہمایوں سعید نے حال ہی میں شو کے پروڈیوسر الیکس پینا سے اس سلسلے میں ملاقات کی ہے۔
اس شو کو دنیا بھر میں لوگوں نے اس حد تک پسند کیا کہ شاہ رخ خان نے اس کے حقوق خرید لیے ہیں اوروہ اس پر بالی ووڈ فلم بنائیں گے۔ لہذا جب لوگوں نے سنا کہ ہمایوں سعید ’’منی ہائسٹ‘‘ سیزن 4 میں کام کررہے ہیں تو پاکستانی مداحوں نے نہایت خوشی اور حیرانی کا اظہار کیا۔
تاہم ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئیٹ میں ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے صرف مذاق قرارد یا اور کہا کہ انشااللہ ہم اپنا ’’منی ہائسٹ‘‘ بنائیں گے
Relax guys this is just SATIRE. @parhlo team may be you need to go a bit easyInsha Allah apna Money Heist banayen gayhttps://t.co/RC57kX23wK
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) February 3, 2020
واضح رہے کہ ’’منی ہائسٹ‘‘ کا اسپینش نام ’’لاکاسا دی پیپل‘‘ ہے تاہم یہ نیٹ فلکس پر’’منی ہائسٹ‘‘ کے نام سے مشہور ہوا۔ یہ ایک کرائم ڈراما سیریزہے جس میں ’’پروفیسر‘‘ نامی شخص 8 لوگوں کو دنیا کی سب سے بڑی چوری کرنے کی ٹریننگ دیتا ہے۔
اس شو کے اب تک 3 سیزن منظر عام پر آچکے ہیں جنہوں نے نیٹ فلکس پر بے تحاشہ مقبولیت حاصل کی اور اب شائقین چوتھے سیزن کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.