لاہور: (6 فروری 2020) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اتحادیوں کے ساتھ’’سب اچھا‘‘ہے کا دعویٰ کردیا۔ کہتے ہیں کہ اتحادیوں کے تحفظات پر تشویش کی کوئی بات نہیں۔ اتحادیوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ حکومت گرانے کی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پنجابی زبان اور کلچر کے فروغ کے لئے ہم سب پنجابی مل کر کام کریں گے۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ہونے والی انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ پنجابی دنیا میں جہاں بھی ہوں پنجاب سے محبت رکھتا ہے۔ پنجابی زبان اور کلچر کے فروغ کے لئے ہم سب پنجابی مل کر کام کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان نےکرتار پور کوریڈور کھول کر پنجابیوں کو متحد کردیا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے اصل چیلنجز غربت اور بے روزگاری سے نمٹنا ہے۔ حکومت میں آنے کے بعد پہلا کام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات بنانا تھے لیکن بھارت نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا۔ حکومتی اتحاد پر چودھری سرور کا کہناتھا کہ اتحادیوں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ حکومت گرانے کی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ سیاست میں رابطے ہوتے رہتے ہیں مگر ق لیگ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.