Popunder ads

Breaking

جمعرات، 13 فروری، 2020

عدنان سمیع نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کی وجہ بتادی

گلوکار عدنان سمیع نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کی وجہ بتادی انہوں نے کہا کہ یہ ایک داستان محبت ہے۔
بھارتی شو میں لائیو انٹرویو دیتے ہوئے عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ میں پیدا ہوا اور مغربی ممالک ہی میں پلا بڑھا وہیں تعلیم بھی حاصل کی ۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد 14 ملکوں میں سفیر رہے جس کے باعث مجھے دنیا کے مختلف ممالک میں جانے اور وہاں رہنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ میرا پروفیشن مجھے بھارت لے کر آیا، میں اسکول کی چھٹیوں کے دنوں میں پنڈت شیو کمار شرما سے میوزک سیکھنے آتا تھا اسی دوران مجھے بھارت سے محبت ہوگئی تھی ۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں وسیع ثقافت ، تنوع اور تاریخی تہذیبں موجود ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنا تنوع اور ورثہ موجود ہے اور سب سے زیادہ یہاں پر ہر تہوار کا جشن منانے کا منفرد انداز ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.