صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ وہ سات روزہ عارضی جنگ بندی کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے پردستخط کریں گے۔
وہ بھارت روانگی سے پہلے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔افغانستان میں سات روزہ عارضی جنگ بندی پرگزشتہ ہفتہ کے روز سے عملدرآمدشروع ہوا جس پر تمام فریقوں نے اتفاق کیاہے۔امریکہ اورطالبان کے درمیان معاہدے پردستخطوں کے بعددوہفتوں کے اندر افغان دھڑوں کے درمیان امن مذاکرات شروع ہوں گے۔(این این آر، وہاج بشیر)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.