Popunder ads

Breaking

منگل، 25 فروری، 2020

احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

کراچی: (24 فروری 2020)احد رضا میر اور سجل علی کی ڈھولکی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر ہر طرف دونوں کی ڈھولکی کی تصویر نے ہلچل مچادی ہے۔
انسٹاگرام پر احد رضا میر کی والدہ نے اسٹوری لگائی تھی جس میں پھولوں کے درمیان کیک رکھا گیا تھا جس پر احد اور سجل کی ڈھولکی لکھا تھا، اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد احد اور سجل کے مداح نہ صرف خوش ہیں بلکہ دونوں کو شادی کی مبارکباد بھی دینے کے لیے بے چین ہیں۔
واضح رہے کہ احد اورسجل کی جوڑی نے ڈراما سیریل ’’یقین کا سفر‘‘سے مقبولیت حاصل کی جب کہ گزشتہ سال عید پر دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.