Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

بجلی نظام کی بہتری کیلئے آئیسکو حکام کو ہدایات

وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں بجلی نظام کی بہتری کے لئے آئیسکو حکام کو ہدایات جاری کیں کہ بجلی صارفین کو سہولیات دینے کے لئے نیپرا کے معیارات پر فوری طور پر عمل کریں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں اسلام آباد میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے اجلاس ہوا۔
اجلاس  میں معاون خصوصی علی نواز اعوان ، ایم این اے راجہ خرم نواز ، سی ای او آئیسکو اور پلاننگ کمیشن کے اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔
اجلاس میں سی ای او آئسکو نے کمیٹی میں کہا اسلام آباد بجلی کے نظام کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے جبکہ 132 کے وی 220 کے وی  کے دو گرڈ اسٹیشنوں  تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔گرڈ اسٹیشن این ٹی ڈی سی اور آئیسکو کے ٹرانسمیشن سسٹم کو اپ گریڈ کریں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر 3 سالوں میں 16 بلین روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔حلقوں ، ڈویژن اور سب ڈویژن سطح پر نئے دفاتر کے ساتھ ساتھ صارفین کی شکایات کو دور کرنے کے لئے 4 نئے سروس سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے برینفگ کے بعد کہا فیڈرز ، ٹرانسفارمرز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرکے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی تقسیم کے نیٹ ورک کی گنجائش کو بڑھانا چاہئے۔آئیسکو کے معیار  کو پورا کرتے ہوئے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنا چاہئے۔
اجلاس میں اسد عمر نے ہدایت کی کہ نیپرا کے مقرر کردہ معیارات پر عمل کیا جائے۔تاکہ صارفین کو وہ خدمت مل سکے جس کی وہ ادائیگی کرتے ہیں۔
قبل ازیں حکومت کی ترقیاتی ترجیحات پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں پیتیس ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ حکومت پورا ترقیاتی بجٹ استعمال کرے گی جبکہ رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 188 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں اور اب تک ترقیاتی بجٹ سے 429 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری ہو چکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.