اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نانگا پربت میں پھنسی فرانسیسی کوہ پیما ایلزبتھ ریول کو انتہائی نامساعد موسمی حالات میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ بچانے کا امدادی آپریشن کرنے والے آرمی ایوی ایشن کے ہوابازوں کو فرانس کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اعزاز عطا کرنے کی تقریب آرمی میوزیم میں منعقد ہوئی۔ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سحرشمشاد مرزا اور آرمی ایوی ایشن کے سینئر فوجی افسران بھی موجود تھے۔ بحر ہند میں فرانس کی مشترکہ بحری کمان کے سربراہ، فرانسیسی کمانڈر رئیر ایڈمرل دیدیئر ملتیرے نے آرمی کے ہوابازوں کو نیشنل ڈیفنس برونز میڈل سے نوازا۔واضح رہے کہ 2018ء میں فرانسیسی کوہ پیما ایلزبتھ ریول ایک مہم کے دوران نانگا پربت میں سنگین صورتحال سے دوچار ہو گئی تھیں۔ فرانسیسی سفارتخانے کی درخواست پر پاک آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے خطرناک مشن کامیابی سے انجام دیتے ہوئے خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کیا تھا۔
جمعرات، 6 فروری، 2020
پاک فوج کے ہوا بازوں کو فرانسیسی اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.