اسلام آباد( آئی این پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے 23 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہ ہے اس مرتبہ5 فروری کی جو نوعیت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی آپ سب لوگ اسی طرح ہماری آواز بنیں۔پوری دنیا سے مقبوضہ وادی کا رابطہ ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کیا جائے ۔ کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز دبائی جا رہی ہے۔بدھ کے روز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں شکریہ ادا کرتی ہوں کہ ہر گلی ہر کوچے میں کشمیر کی آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں اور ہر مرتبہ پاکستان کے23 کروڑ عوام ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہوتی ہے اس مر تبہ5 فرری کی جو نوعیت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی آپ سب لوگ اسی طرح ہماری آواز بنیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.