پی ایس ایل کےپانچویں ایڈیشن کےسنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔جس میں پاکستان کی چھ ٹیمیں ٹرافی حاصل کرنےکی دوڑ میں آگے نکلنےکی کوشش میں محنت کررہی ہیں۔
ایسےمیں پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کاجادو کرکٹ شائقین کےسرچڑھ کربول رہا ہے۔ شائقین اپنے من پسند کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنےمیدان میں موجودرہتے ہیں۔ شائقین کی امیدوں پر پورااترنےکیلئےکرکٹرز کی جانب سے بھی خوب محنت کی جارہی ہے۔
تاہم قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ملتان سلطانزکے کھلاڑیوں کاٹریننگ کیمپ جاری تھاکہ دوران ِ ٹریننگ اذان کی آواز سنائی دیجس پرباقی کھلاڑیوں نےتوکھیل جاری رکھامگرمعین علی اذان سنتے ہی ایک طرف کھڑے ہو گئے۔
معین علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ معین علی اذان کی آواز سنتے ہی ایک طرف کھڑے ہو گئے اور اذان ختم ہونے کے بعد انہوں نے گراؤنڈ کے ہی ایک جانب مغرب کی نماز کی امامت کی جس میں مشتاق احمد بھی شریک ہوئے اور دوبارہ کھیل کی جانب لوٹ کر اپنی پریکٹس کا آغاز کیا۔
http://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2020/02/WhatsApp-Video-2020-02-25-at-11.58.43-AM.mp4

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.