پیرس:(18 فروری 2020) ایف اے ٹی ایف حکام نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنےسےمتعلق اقدامات پر پاکستان کی تعریف کی ہے جبکہ پاکستان سے متعلق حمتی اعلان اکیس فروری کو کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیرس میں ایف اے ٹی ایف اجلاس دوسرے روز بھی جاری ہے،گزشتہ روز پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنےسےمتعلق اقدامات سے آگاہ کیا تھا، جس پر ایف اے ٹی ایف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
گذشتہ روز پاکستانی حکام نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں عدالتی نظام مکمل طور پر آزاد ہے اورعدالتی سزاؤں پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، وفد نے حافظ سعید کی عدالتی سزا کے بارے میں بھی ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کیا۔
پاکستانی وفد نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ پراسیکیوشن کو مزید تیز و موثر بنانے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کے مطابق قوانین میں ترامیم لائی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے پہلے دور میں دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.