Popunder ads

Breaking

بدھ، 19 فروری، 2020

مارچ میں سیاسی افق پر ہلکی پھلکی موسیقی ہوگی، مولانا آئے تو دھر لیئے جائیں گے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا آزادی مارچ میں جو مرضی مہم چلا لیں، کوئی مارچ پاس نہیں ہوگا، ہلکی پھلکی موسیقی ہو گی مگر وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، اگر مولانا نے اس بار دھرنا دیا تو دھر لیے جائیں گے۔کابینہ اجلاس ملتوی ہونے پر انہوں نے کہا کہ کیبنٹ کی میٹنگ اچھی تجاویزکی تیاری کے باعث تاخیر سے ہو رہی ہے۔
ایک سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے آگے حکومت بے بس ہوتی ہے ، نوازشریف نے واپس نہیں آنا، مریم نواز باہر نہیں جارہیں، کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ مریم کو نہ جانے دیا جائے۔
کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق وزیر ریلوے نے کہا کہ کے سی آر 2 ارب ڈالرز کا منصوبہ ہے، سندھ حکومت کے سی آر کو عملی طور پر مکمل کرنا چاہتی ہے، وفاق اور سندھ حکومت میں فریم ورک منصوبے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.