Popunder ads

Breaking

پیر، 3 فروری، 2020

نوجوان پاکستانی پیسر حارث رؤف کو بگ بیش میں محںت کا صلہ مل گیا

تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں شریک ہیڈ کوچز پر مشتمل جیوری نے 11 کرکٹرز کا انتخاب کیا جن میں پاکستانی باؤلر حارث رؤف بھی شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارکوس سٹوئنس، جوش انگلیس، میتھیو ویڈ، گلین میکسویل، جون ویلز، مچل مارش، ٹام کیورن، راشد خان، ڈینیل سیمز اور پیٹر سڈل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حارث رؤف کو پاکستانی ٹیم کی نمائندگی سے قبل ہی بگ بیش لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع مل گیا جنہوں نے میلبورن سٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے انتہائی عمدہ کارکردگی دکھائی اور پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔
دنیا کی معروف لیگ میں متاثرکن کارکردگی دکھانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی نے انہیں بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں منتخب کیا جس میں حصہ لینے کے بعد وہ دوبارہ بی بی ایل کھیلنے کیلئے آسٹریلیا چلے گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.