امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششیں انٹراافغان مذاکرات اور مکمل امن کے لئے معاون ثابت ہونگی۔ پرتشدد کارروائیوں میں کمی امریکہ، طالبان معاہدہ کی راہ ہموار کرے گی۔امریکی سفارتخانہ کے ترجمان کی جانب سے زلمے خلیل زاد جے دورہ پاکستان کے حوالہ سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد نے 31جنوری کو اسلام آباد کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں افغان جنگ کے خاتمہ اور سیاسی تصفیہ کے لیئے امریکی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان امریکہ سفارتخانہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے طالبان کو پرتشدد کارروائیوں میں کمی پر آمادہ کرنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی گئی۔
ہفتہ، 1 فروری، 2020
پاکستان کی کوششیں انٹراافغان مذاکرات اور امن کیلئے معاون ثابت ہونگی:زلمے خلیل زاد
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.