Popunder ads

Breaking

پیر، 3 فروری، 2020

اداکارہ انجمن نےاپنی طلاق سےمتعلق بڑابیان دے دیا

ماضی کی معروف لالی ووڈ اداکارہ انجمن شاہین کو ان کے شوہر نے ایک طلاق دی ہے تاہم اداکارہ نے خبروں کی تردید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم علی عرف لکی علی نے اداکارہ انجمن شاہین سے گزشتہ سال جولائی میں پسند کی شادی کی تھی لیکن اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دے دی ہے جس کی تصدیق لکی علی اور انجمن کے مشترکہ فلمی دوست نے بھی کی ہے۔
 وسیم علی نے خود بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انجمن کو پہلی طلاق دے دی ہے تاہم انہوں نے طلاق کی وجوہات بتانے سے انکار کیا۔
دوسری جانب اداکارہ انجمن نے طلاق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر وسیم کے ہمراہ رواں ہفتے عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہوں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ پاک جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو ہدایت دے۔
ذرائع کاکہناہے کہ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے اس حوالے سے لکی علی اور انجمن کے مشرکہ فلمی دوست نے بھی طلاق دئیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
خیال  رہے کہ وسیم علی عرف لکی علی اور انجمن گزشتہ سال جون میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جب کہ  انجمن شاہین کو اُن کے شوہروسیم لکی نے حق مہرکے طور پر دو کروڑ روپے، ہنڈا کار، دو کنال کا گھر، اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 20 پلاٹس دیئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.