Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی پریکٹس

لاہور: 
بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی چیف کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں پریکٹس جاری ہے۔
پلیئرز پیر کو لاہور سے راولپنڈی پہنچیں گے، بنگال ٹائیگرز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی تیاریوں کے لئے کھلاڑیوں کا کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں لگایا گیا ہے جہاں چیف کوچ مصباح الحق سمیت دوسرے کوچنگ اسٹاف نے پلیئرز کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کروائیں۔
کھلاڑیوں کی فٹنس میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے نہ صرف ٹارگٹ میچز کروائے گئے بلکہ تین روزہ پریکٹس میچ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 4 فروری کو پاکستان پہنچے گی، اسی روز پاکستان اور بنگلا دیش دونوں ٹیموں کی پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی شیڈول ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 7 فروری سے 11 فروری تک پنڈی میں کھیلاجائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.