Popunder ads

Breaking

بدھ، 26 فروری، 2020

کورونا وائرس: ویکسین کے انسانوں پر تجربات چھ ہفتے میں ممکن

امریکی محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے تیار کی گئی ویکسین کے انسانوں پر تجربات کا آغاز آئیندہ چھ ہفتوں میں کیا جا سکتا ہے۔
امریکی محکمہ صحت کے قومی ادارہ برائے الرجی اور وبائی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دنیا ایک عالمی وبا کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے چین کی تعریف کی، جس کے بروقت اقدامات کی وجہ سے کورونا کو عالمی وبائی مرض بننے تک کچھ دنوں کی مہلت مل گئی۔
چین نے کورونا سے متاثرہ اپنے ہزاروں شہریوں کو ان کے گھروں میں بند کر رکھا ہے، جبکہ کئی ملکوں نے چین کےسفر پر پابندیاں عائد کر کے مرض کوفوری طور پر وبا کی شکل اختیار کرنے سے بچا کر رکھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.