سوشل میڈیا پر شنیرا اکرم کی شرٹ کے چرچے ، کراچی کنگز کی جانب سے ملنے والے خاص تحفے پر سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم انتہائی پر جوش ہیں۔
گزشتہ روز شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کراچی کنگز کی جانب سے ملنے والی ٹی شرٹ کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں شرٹ پر "بھابھی " لکھا ہوا ہے ۔
انسٹا گرام پر تصویر کے ساتھ شنیر ا اکرم نے لکھا کہ "پہلی بار کسی نے میرے لیے ایک خاص اسٹائل کی ٹی شرٹ ڈیزائن کی ہے۔ مجھے اس کے لیے اس سے زیادہ فخر نہیں ہوسکتا۔"انہوں نے نئے اسٹائل کی شرٹ پر کراچی کنگز کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں شنیرا اکرم کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.