Popunder ads

Breaking

منگل، 18 فروری، 2020

صباء قمر کی نئی فلم کانام ’گھبرانا نہیں ہے‘ فائنل

اداکارہ صباء قمر کی نئی فلم کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے، فلم کا نام’گھبرانا نہیں ہے‘ رکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’گھبرانا نہیں ہے‘کی کاسٹ میں صباء قمر، زاہد احمد، سید جبران، سہیل احمد اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔
اس فلم کو جمیل بیگ اور حسن ضیا مشترکہ طور پر جمیل بیگ فلمز اور ماسٹر مائنڈ پروڈکشن کے بینرز تلے پروڈیوس کریں گے۔
اس سے قبل فلم کے پروڈیوسر حسن ضیاء نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلم کی کاسٹ مکمل ہوگئی ہے، یہ ایک رومانوی کہانی ہے لیکن اس میں مزاح کا تڑکا بھی نظر آئے گا۔
فلم کے ہدایت کار ثاقب خان ہیں جبکہ فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.