Popunder ads

Breaking

منگل، 18 فروری، 2020

پہلی پاکستانی فلم کی شوٹنگ کےدوران شنیرااکرم کےدلچسپ تجربات

سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلین نژاد اہلیہ شنیرا اکرم آئیڈیل جوڑی ہیں۔ حال ہی میں وسیم اکرم کے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی خبر کے بعد انسٹا گرام پوسٹ سے شنیرا نے مداحوں کو یہی اطلاع دی ہے کہ وہ ایک پاکستانی فلم میں کام کررہی ہیں۔
جمعرات 13 فروری کو شنیرا نے اس فلم کے حوالے سے شوٹنگ کے دوران دلچسپ تجربات بتائے۔
انہوں نے لکھا ’’میری پہلی پاکستانی فلم کیلئے پردے کے پیچھے ایک گھبرائی ہوئی شنیرا۔ سیٹ پر گزرے ہوئے 12 دنوں میں ٹخنے میں موچ، باتھ روم میں لاک ہوجانا، ایک تکلیف دہ تشنض کا ٹیکا، کئی راتیں بغیر سوئے، بہت سارے لیز مصالحہ چپس، زبان کی وجہ سے مسائل، ایک رومانوی لمحہ اور ایک ناقابل فراموش اسٹنٹ شامل ہیں‘‘۔
شنیرا نے فلم کا نام لیے بغیر بھی ظاہر کردیا کہ وہ کس فلم کی بات کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا ’’کیا آپ کو لگتا ہے کہ مجھے ’’منی بیک گارنٹی‘‘ کی ضرورت ہے؟‘‘۔
فیصل قریشی کو سراہتے ہوئے شنیرا نے ان کے اور فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کو حیرت انگیزتجربہ قراردیا۔ شنیرا کے مطابق وہ اس دوران بہت بہت زیادہ لطف اندوز ہوئیں۔
اس سے قبل گلف نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وسیم اکرم نے سٹ کام کے ہدایت کار فیصل قریشی کے ساتھ کامیڈی فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘سائن کرلی ہے۔ فیصل قریشی نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے اداکار فواد خان کو قائل کررہے ہیں جبکہ خصوصی انٹری لیے اداکارہ ماہرہ خان سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق فلم میں وسیم اکرم کا کردارچھوٹا لیکن اہم ہے، فلم کا سکرپٹ فیصل قریشی نے تحریر کیا ہے۔
اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق فلم ’’منی بیک گارنٹی ‘‘ میں وسیم اور شنیرا اکرم کے علاوہ میکال ذوالفقار، فواد خان، فیصل قریشی، جاوید شیخ، حنا دلپذیر، کرن ملک، افضل خان المعروف جان ریمبو اور مانی بھی شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کراچی کے علاوہ بیرون ملک بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹروسیم اکرم اوران کی اہلیہ شنیرا کا شمارپسندیدہ جوڑی میں کیاجاتا ہے۔ ان کی شادی 14 اگست 2013 میں ہوئی تھی۔
وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ ہما اکتوبر 2009 میں انتقال کرگئی تھیں ۔ ہما سے وسیم اکرم کے دو بیٹے اور شنیرا سے ایک بیٹی عائلہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.