Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

بھارتی ہندو انتہا پسندکاگائے کے گوبر اور پیشاب سے کورونا وائرس کے علاج کامضحکہ خیز دعویٰ

بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم “ہندو مہاسبھا” کے صدر سوامی چھاکرپانی مہاراج نے  گائے کے پیشاب اور گوبر میں مہلک کورونا وائرس کا علاج موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔گزشتہ روز تھائی لینڈ کے ڈاکٹروں نے کورونا وائر س کا ابتدائی علاج دریافت کیا تھا، لیکن اب بھارتی سوامی نے کورونا وائرس کا انوکھا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوامی چھاکرپانی مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ گائے کے پیشاب اور گوبر کو جسم پر ملنے سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کے معروف شلوک “اوم نمائے شیوا” پڑھ کر روز اپنے جسم پر گائے کا گوبر ملنے سے کورونا وائرس سے بالکل صحتیابی ہوجائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.