Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

میرےپاس تم ہو کےبعد ڈرامہ’عہدوفا‘بھی سنیما گھروں کی زینت بنےگا

آئی ایس پی آر کے تعاون سے پیش کردہ ڈرامہ ’عہد وفا ‘ کی آخری قسط کو ممکنہ طور پر سنیما میں پیش کیا جائے گا۔
سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں ڈرامہ عہد وفا کے ہدایتکار سیفی حسن کا کہنا تھا کہ ’ڈرامہ کی آخری قسط کو سنیما میں دکھانے کے قوی امکانات ہیں ‘۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ کی شوٹس مکمل ہوچکی ہیں جو 26 قسطوں پر مشتمل ہے اور مزید کوئی نئے شوٹس نہیں کئے جائیں گے ‘۔
ڈرامے کے ہدایتکار کا مزید کہنا تھا کہ ’آخری یعنی 26 ویں قسط کو سنیما میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے ‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس وقت پروڈکشن ہیڈ مومنہ درید بیرون ملک ہیں ان کےواپس آتے ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا ‘۔
یاد رہے اس سے قبل رواں برس ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی بے پناہ مقبولیت کے باعث ڈرامہ کی آخری قسط کو سنیما میں دیکھایا گیا تھا تاہم اب متوقع طور پر سال 2020 میں یہ دوسرا ڈرامہ ہوگا جو سنیما گھروں کی زینت بنے گا ۔
دوسری جانب چند دن قبل لاہور ہائیکورٹ میں ڈرامے ’ عہد وفا ‘پرپابندی عائد کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔ تاہم گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے آئی ایس پی آر کی پروڈکشن میں تیار کیے جانے والے ڈرامہ سیریل پر پابندی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ۔
ڈرامہ ’عہد وفا ‘آئی ایس پی آر اور ایم ڈی پروڈکشن کی پیشکش ہے جسے ہم ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے ، ڈرامہ کی اب تک 22 قسطیں نشر کی جاچکی ہیں ۔
ڈرامہ کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے کی تحریر مصطفیٰ آفریدی کی ہے جبکہ ڈرامہ کے ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔
کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.