معروف اداکارہ مایا علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر برقرار ہیں۔
اداکارہ مایا علی پی ایس ایل 3 اور پی ایس ایل 4 کے سیزن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کر رہی ہیں۔
امکان ہے کہ مایا علی تمام تر مصروفیات کو ترک کرکے آج کراچی میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز میں شریک ہوں گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل5 کی افتتاحی تقریب کا میلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سج رہا ہے جس میں گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت 350 فنکار پرفارم کریں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.