Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 8 فروری، 2020

صفائی کا عملہ چوری کرتے پکڑا گیا، ویڈیو وائرل ہونے پر حکام کی بڑی کارروائی

سعودی عرب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تھی جس میں صفائی کرنے والے کارکنان نے زیر تعمیر عمارت کے قریب کچھ اٹھا کر گاڑی میں ڈلا اور جلدی سے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی ویڈیو گھر کی چھت پر موجود شخص نے بنالی جسے بطور ثبوت انتظامیہ کے حوالے کیا تو میونسپلٹی افسران نے فوری طور پر غیر ملکی صفائی کارکنان کو مقامی شہری کی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
دارالحکومت ریاض کی انتظامیہ نے صفائی کرنے والے ٹھیکیدار کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر شہری کی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کو معطل کرے اور ان کی جگہ ذمہ دار افراد کو ملازمت دے۔

ریاض میونسپلٹی کے مطابق صفائی کارکنان کے ٹھیکیدار کو متنبہ کیا گیا کہ انہیں فوجداری ضوابط میں موجود سزاﺅں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جو شخص بھی قوانین اپنے ہاتھ میں لے گا یا کارکردگی میں کوتاہی کا مظاہرہ کرے گا اس کا احتساب ہوگا، شہریوں کی املاک، ان کی سلامتی اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.