Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 8 فروری، 2020

امریکہ اہم ہائپرسونک ہتھیار تیار کرےگا:تھامس موڈلی

 امریکہ آئندہ کچھ مہینوں میں ایک اہم ہائپرسونک ہتھیار کا تجربہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔امریکہ کے قائم مقام نیول سکریٹری تھامس موڈلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحریہ کی جانب سے ڈیزائن کی گئی ہائپرسونک میزائل کی صلاحیت کا تجربہ کرنےکے لئے اس سال کچھ تجربے کئے جائیں گے۔ موڈلی نے کہا کہ 1957میں اسپوتنک کے تجربے نے تکنیکی شعبہ میں ہماری بیداری کو کافی بڑھایا ہے۔ہائپرسونک ہتھیار عالمی سلامتی کےساتھ ساتھ امریکہ کےلئے بھی خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔جدید ہائپر سونک ٹیکنولوجی کے ترقی نے ممکن ہےکہ لڑائی کے تناظرکو پوری طرح سے بدل کر رکھ دیا ہے۔اس لئے اپنی فوجی صلاحیت کو بڑھانے کےلئے ہمیں اور زیادہ ہائپرسونک ہتھیار تیار کرنے چاہئے۔امریکہ کے وزیردفاع مارک ایسپر نے جنوری میں ایک بیان میں کہا تھا کہ پینٹاگون جدید ہائپرسونک ہتھیار تیارکرنے کےلئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.