Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

ایل جی نےاسمارٹ فونز کی نئی سریز لانچ کردی

ایل جی نے کے سیریز کے 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے۔
ایل جی کی نئی کے سریز میں کے 61، کے 51 ایس اور کے 41 ایس شامل ہیں ۔
یہ اسمارٹ فونز اوکٹا کور سی پی یو پراسیسر اور 6.5 انچ اسکرین کے ساتھ ہوں گے جو فل ویژن ڈسپلے دیں گے۔
تینوں اسمارٹ فونز میں 4 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹریاں نصب کی گئی ہیں اور یہ فونز یو ایس بی سی پورٹ، 4 بیک کیمرے اور فنگرپرنٹ اسکینر سے لیس ہوں گے۔
ان فونز میں فل ویژن ڈسپلے دیا گیا ہے جو لوئر ایچ ڈی پلس ریزولوشن فراہم کرتا ہے ۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فونز کی دستیابی اس سال کے دوسرے سماہی میں ہوگی تاہم فونز کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.