Popunder ads

Breaking

جمعرات، 6 فروری، 2020

ربڑبینڈسے بنےدلکش ملبوسات

دنیا بھر میں ملبوسات کے ڈیزائن اور اسٹائل میں جدت آتی جارہی ہے وہیں تن ڈھانپنے کیلئے بھی کپڑے کے علاوہ نت نئی چیزوں کو استعمال میں لائے جانے کا رواج بھی زور پکڑ رہا ہے، بات ہو ٹیشو پیپر سے عروسی ملبوسات کی تیاری کی یا ری سائیکل پلاسٹک سے ٹی شرٹس تیار کرنے کی۔ غرض ملبوسات اب صرف کپڑے سےتیاری کے محتاج نہیں۔
جاپانی ’تاما آرٹ یونیورسٹی‘ کی ایک طالبہ نے بھی کچھ ایسا ہی کردکھایا۔ جاپانی یونیورسٹی سے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن کی ڈگری لینے والی طالبہ رائی ساکاموتو نے ربربینڈ سے ملبوسات تیار کیے ہیں جنہیں پہنا بھی جاسکتا ہے۔
جاپانی طالبہ نے گھروں میں عام استعمال ہونے والے ربڑبینڈ کو آپس میں بڑی خوبی اور مہارت سے جوڑکرشال، اسکرٹ اور جیکٹ وغیرہ جیسے ملبوسات میں تبدیل کیا ہے۔
دور سے دیکھاجائے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ اون سے بنے لباس ہوں لیکن انہیں چھونے پر معلوم ہوتا ہے کہ دراصل انہیں ربربینڈ سے بنایا گیا ہے۔
گزشتہ مہینے جاپانی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے والے طالب علموں کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش میں جب ربربینڈ سے بنے ہوئے یہ ملبوسات رکھے گئے تو لوگوں کی بڑی تعداد ان کی طرف متوجہ ہوئی۔
اسی طرح جب ساکاموتو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصویریں شیئر کیں تو جاپانی میڈیا کے علاوہ بین الاقوامی میڈیا بھی ان میں دلچسپی لیے بغیر نہ رہ سکا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.