میرپور آزاد کشمیر: (6 فروری 2020) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے گھمنڈ میں آکر پانچ اگست کا اقدام اٹھایا۔ ہم ایران اور سعودی عرب میں تعلقات کی بہتری کے ساتھ ساتھ افغانستان میں مستقل امن کے خواہاں ہیں۔ مودی گیارہ دن میں پاکستان فتح کرنے کی باتیں کرنے سے قبل یہ بھی دیکھ لے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بڑی بڑی فوجی نہ جیت سکیں لیکن ہماری فوج نے یہ جنگ بھی جیت کر دکھائی۔
میرپورآزاد کشمیر میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا پانچ اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کے لوگ انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ مودی نے تکبر میں 5 اگست کا اقدام اٹھایا۔جس دن مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھے گا لوگوں کا سمندر آزادی کا نعرہ بلند کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں بھی قیام امن کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دنیا کی بڑی بڑی فوجیں نہ جیت سکیں لیکن ہماری فوج نے یہ جنگ بھی جیت کر دکھائی۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے دنیا کے تمام بڑے لیڈروں سے بات چیت کی ہے اور اور آزادی تک پاکستان مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے اٹھاتا رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.