Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

شہباز شریف نے ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کی شدید مذمت

لندن: (02 فروری 2020) قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھنا معاشی پالیسیوں کی ناکامی کی دلیل ہے۔ مہنگائی کا سونامی پاکستان کی معیشت کو کھا گیا۔ زرعی ملک کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ نہ صرف ملی بھگت سے کرپشن کررہا ہے بلکہ سنگدلی کی حد تک نالائق اور بے حس بھی ہے۔ مزید 18 فیصد پاکستانیوں کاغربت کی لکیر سے نیچے جانا معاشی تباہی و بربادی کے اثرات ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نالائق، نااہل اور کرپٹ ٹولے کا 11 ہزار ارب کا قرض اژدہا بن کر معیشت اور عوام کو نگل رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.