فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔
اب تک 100 انڈیکس میں 2.54 فیصد کی نمایاں کمی ہوچکی ہے۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزئشن میں 150 ارب روپے کی کمی ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق چین کی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی پر سرمایہ کار محتاط ہیں، جبکہ جنوری میں مہنگائی بڑھنے سے بھی سرمایہ کار محتاط ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.