Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات سال 2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات میں کل 1901 طلبا ء و طالبات نے رجسٹریشن کرائی، 1783 امتحانات میں شریک ہوئے، 1261 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 118 امیدوار غیر حاضر رہے۔ نتائج میں کامیابی کا تناسب 70.72 فیصد رہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام طلباء وطالبات اپنی مارک شیٹ پیر10 فروری سے بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 15 دوسری منزل بلاک Aسے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک حاصل کر سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.