Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

پی ایس ایل فائیو کے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ  بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو سیزن ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل آفریدی افتتاحی میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ روشن ماہانامہ ریفری ہوں گے۔
ان کے علاوہ علیم ڈار، مائیکل گف اور رینمور مارٹینیز سمیت 15 امپائرز اور آفیشلز پینل میں شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق کوالیفائر، دو ایلیمنٹرز اور ایونٹ کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.