Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

کرکٹ اور ہاکی کے بعد کبڈی ورلڈکپ بھی شروع

لاہور: پاکستان میں کھیلوں کے میدان سج گئے۔ کرکٹ اور ہاکی کے بعد اب کبڈی ورلڈکپ بھی شروع ہو رہا ہے۔
انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں۔ کبڈی ورلڈکپ 2020 کا میلہ آج سے لاہور کے پنجاب فٹبال اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر کھیل رائے تیمور سمیت دیگر شرکت کر رہے ہیں۔
کبڈی ورلڈکپ کی رنگا  رنگ افتتاحی تقریب میں لوک گلوکار عارف  لوہار اور ملکو آواز کا جادو جگائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں 
غیر ملکی مہمان ٹیمیں بھی لاہور پہنچ چکی ہیں اور آج کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور کینیڈا آمنے سامنے آئیں گے جو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔ دوسرا میچ ایران اور سیر الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔
شہری بھی کھیلوں کے میدان آباد ہونے پر بے حد خوش کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں مختلف کھیلوں کے میلے سج رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں 
کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، آسٹریلیا، کینیڈا، ایران، کینیا، آزربائیجان، سیرالیون، جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیمیں شریک حصہ لے رہی ہیں۔ سنسنی خیز مقابلوں کی ٹکٹیں 200 سے 400 روپے تک مقرر کی گئی ہیں جو اسٹیڈیم کے باہر سے خریدے جاسکتے ہیں۔ میگا ایونٹ کے چند میچز فیصل آباد اور گجرات میں بھی کھیلے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.