لاہور کی فیملی کورٹ نے ماڈل فاطمہ سہیل کے بچے کا ماہانہ خرچہ 50 ہزار روپے مقرر کردیا۔
فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے ماڈل فاطمہ سہیل کی درخواست پر حکم جاری کیا،عدالت نے ادکار محسن عباس کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
اداکار وگلوکار محسن عباس حیدر کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے سابق شوہرکے خلاف لاہور کی فیملی عدالت میں بچے کا خرچہ دینے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔
فاطمہ سہیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خلع لی، بچے کا ماہانہ خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی لہذٰا عدالت سابق شوہر کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.