اداکار علی ظفر نے کہا کہ نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے نے ان کی پرانی یادیں تازہ کردیں۔
اداکار و گلوکار علی ظفر نے نیشنل کالج آف آرٹس میں طلباء کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گانے کا پہلا شوٹ آج کالج میں مکمل ہوگیا ،جہاں انہوں نے آرٹس کی تعلیم حا صل کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں تمام طلباء کے ساتھ مسلسل 5گھنٹے ڈانس کرتے ہوئے اچھا لگا اور اس دورے نے ان کے پرانے وقتوں کی یاد یں تازہ کردیں ، فرق صرف اتنا تھا کہ اس وقت سیلفی جیسی ٹیکنالوجی نہیں تھی۔
گزشتہ دنوں علی ظفر نے بتایا تھا کہ وہ اس مقصد کیلئے اپنے کالج بھی جارہے ہیں جہاں سب مل کر ڈانس کریں گے۔
علی ظفر کے ڈانس اسٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل
Air University ki tarf se contribution 😃😎🖤#bhaeehazirhai 😎😃😍 pic.twitter.com/PmJLU9a8da
— Hamza Ymeen _ محمد حمزہ (@Hamziii_ymm) February 26, 2020 #bhaeehazirhai #PSLV2020 Bhaee hazir to Fatima bhi hazir😎🔥Ali bhai ki huge fan💙 pic.twitter.com/Lh5FhSMzKt
— Azka Ahmad (@AziiBaby) February 26, 2020 Practice on haye. #bhaeehazirhai pic.twitter.com/kpJJuQpbFG
— Ali Mustafa Syed (@alimustafas) February 24, 2020 Challenge accepted.#Bhaeehazirhai#DeraBugti_Boy pic.twitter.com/UdQ2GUuLJ7
— Hannan Baloch (@HannanBaloch3) February 25, 2020 علی ظفر نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گانا تیار کرلیا ہے تاہم انہوں نے گانے کی ویڈیو میں پاکستانی عوام کو شریک ہونے دعوت دی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس اٹیپ وائرل ہوگئے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.