پاکستان اور ملائیشیا کے مابین ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ طے پا گیا۔معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر مبنی قانون نافذ کرنے والے عمل کا حصہ ہے۔ منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ملائیشیا کے وزیر قانون لیو ویو کیانگ نے اپنے اپنے ملک کی طرف سے وزیر اعظم ہاوس پترایاجا میں معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیر اعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے معاہدے کو قانون نافذ کرنے والے سیکٹر میں ملائشیاءکیساتھ تعاون میں اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ معاہدے پر دستخط سے بہت پہلے ہی قتل کے متعد وارداتوں میں مطلوب پاکستانی ملزم کو ملائیشاءنے حوالہ کر دیا تھا۔ملائیشاءکے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کوئی بھی مجرم،چاہے دہشت گرد ہو یا معمولی نوعیت کا،اگر وہ ملائیشاءمیں جرم کا ارتکاب کرے اور کسی ایسے میںملک میں چھپنے کی کوشش کرے جس کیساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ ہو تو وہاںاس کو پناہ نہیں ملے گی۔
منگل، 4 فروری، 2020
پاکستان اور ملائیشیا کے مابین ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ طے پا گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.