Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 29 فروری، 2020

ٹی وی ڈرامے سنیما میں کیوں دکھائے جا رہے ہیں؟

واشنگٹن — 
پچھلے مہینے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط ملک کے سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔ کہانی کے لحاظ سے کافی متنازع رہنے والے ڈرامہ سیریل کی آخری قسط نے بعض اندازوں کے مطابق باکس آفس پر دو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔
اسی ڈرامہ سیریل کی یوٹیوب پر موجود اقساط کو 40 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی پروڈکشن، ڈرامہ سیریل عہدِ وفا کے بارے میں بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اس کی آخری اقساط کو بھی سنیما میں ریلیز کیا جائے گا۔
ایسے میں خیال ابھرتا ہے کہ کیا پاکستان کا ڈرامہ اتنا مضبوط ہو گیا ہے کہ اس کو دیکھنے کے لیے لوگ سنیما کی ٹکٹ لینے کے لیے بھی تیار ہیں۔
عشق نچایا، خوب تعبیر اور دو تولہ پیار جیسے ڈرامے لکھنے والے ظفر عمران کا کہنا تھا کہ "میرے پاس تم ہو کا تجربہ پہلی دفعہ کیا گیا تھا۔ وہ ایک سپر ڈوپر ہٹ تھا۔ اب باقی لوگ بھی اس کی نقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"
ظفر عمران اس بات سے متفق نظر نہیں آئے کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری مضبوط ہے۔ بلکہ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری پر برا وقت چل رہا ہے اور بہت سے پروڈکشن ہاؤسز نے کام کم کر دیا ہے۔ "جہان پروڈکشن ہاؤس دس، دس ڈرامے بنا رہے تھے وہ اب دو یا تین پر آ گئے ہیں۔"
چینل پروڈکشن ہاؤسز کے پیسے روک رہے ہیں اور وہ فن کاروں اور تیکنیکی عملے کے۔ ان کا کہنا تھا کہ "نیوز چینلز کی طرح یہاں بھی ڈاؤن سائزنگ ہو رہی ہے۔"
ظفر عمران کے بقول "میرے پاس تم ہو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریٹنگ لینے والا ڈرامہ تھا۔ عہدِ وفا کے پیچھے آئی ایس پی آر ہے۔ اس کے سنیما میں لگنے کے پیچھے اور وجوہات ہیں۔"
ان کا کہنا تھا کہ جو ڈرامے انڈسٹری میں مقابلے کی فضا کو فروغ نہیں دیتے ان سے انڈسٹری کو فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.