Popunder ads

Breaking

پیر، 10 فروری، 2020

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز میں مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ميں 750 سے زائد پوائنٹس کی کمی ريکارڈ کی گئی۔
معاشی تجزيہ کار محمد سہيل کے مطابق مہنگائی ريکارڈ سطح پر پہنچے پر سرمایہ کار محتاط ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بھی اثرات ہیں۔
گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کا تحفظ یقینی بنانے کے پیش نظر سکیورٹیز مارکیٹ بروکروز کے (لائسنس اور آپریشن) ضوابط میں اہم ترامیم متعارف کروا دی ہیں۔
ایس ای سی پی نے عالمی معیارات کے مطابق بروکروں کے ریگولیٹ کرنے کا نیا نظام متعارف کروانے کےلیے گزشتہ برس اپریل میں ایک ماڈل تجویز کیا تھا اور اس سلسلے میں انڈسٹری اور دیگر شراکت داروں سے مشاورت کےلیے ایک تصور جاری کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.