Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

آزاد کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فورس موجود ہے، شیریں مزاری

اسلام آباد: ( 04 فروری 2020) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارے اداروں خصوصا وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو پورا سپورٹ نہیں کیا۔
:شیریں مزاریاسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی۔ شیریں مزاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ حکومت نے کشمیر پر کچھ نہیں کیا، حکومتی کوششوں سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے متعدد بار کشمیر کے حوالےسے بیانات آئے، سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، یورپی یونین نے بھارتی اقدامات کی مذمت کی، آزاد کشمیر میں اقوام متحدہ کی امن فورس موجود ہے، ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھی اقوام متحدہ کی امن فورس تعینات کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس بھرپور طریقے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے، بدقسمتی سے ہمارے اداروں خصوصا وزارت خارجہ نے وزیراعظم کی کوششوں میں اتنی مدد نہیں کی جتنی وہ کرسکتے تھے، دفتر خارجہ نے کئی چیزوں پر ایکشن نہیں لیا جہاں کشمیر کا موقف پیش کرسکتے تھے، صرف بیانات کافی نہیں بلکہ دفتر خارجہ کو اس سے زیادہ کچھ کرنا ہوگا اور سفارت کاری کی روایتی پالیسی سے آگے بڑھنا ہوگا، وزیراعظم مسئلہ کشمیر کو بہت آگے لے گئے ہیں لیکن باقی اداروں کی مدد بھی بہت ضروری ہے جسے مزید بڑھانا چاہیے جو وہ اس وقت نہیں کررہے۔
:سردار نصر اللہسردار نصر اللہ دریشک نے کم حاضری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ میری پچاس سالہ سیاسی زندگی کا سب سے اہم ایشو کشمیر ہے، آج قومی اسمبلی کا خالی ایوان ہماری منافقت کا اعلان کررہا ہے، کل تک آرمی ایکٹ،اٹھارہویں ترمیم، تنخواہوں کے معاملہ پر یہ ایوان کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، کاش آج ہم کشمیر پر بھی اسی طرح اکٹھے ہوجائیں۔
:عبداالقادر پٹیلعبدالقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ ٹرمپ افغانستان سے بھاگنے کے چکر میں آپ کو کشمیر پر باربار ثالثی کی پیشکش کررہا ہے، ٹرمپ ہمارا مسئلہ کیوں حل کرائے گا، اپنے اندر کے اتحاد کی بجائے ہم باہر سے مدد لینے چلے ہیں، بتائیں اگر لڑیں گے نہیں تو قراردادوں سے مسئلے کا حل ہوجائے گا، سعودی عرب میں کشمیر کی آزادی کیلیئے دعا کیوں نہیں ہوتی، جن کے حکم پر ہم ملائیشیا کانفرنس نہ گئے وہ سعودی عرب میں کشمیر کے لئے دعا تو کرادیا کریں۔
:فواد چوہدریوفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین سے موجود پاکستانیوں کے معاملے پر بحث ہونی چاہیئے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے دہلی میں جلسہ کیا اور بڑھکیں ماریں، مودی نے رات کے اندھیرے میں جہاز بھیجے ہم نے دن کی روشنی میں جواب دیا۔ جو چائے ہم نے پلائی تھی اس کی گرمائش اب تک محسوس ہو رہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایسی حرکت دوبارہ کی تو ہم پھر چائے نہیں پیش کریں گے۔ پاکستان کی سرزمین پر کشمیر کے لیے پہلے بھی 3 جنگیں لڑی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.