Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 29 فروری، 2020

واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

مشہور ملٹی میسجنگ موبائل ایپ واٹس ایپ میں نیا فیچر شامل کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت واٹس ایپ نے دنیا بھر کے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق ڈارک موڈ فیچر پر ایپ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ایک سال سے کام جاری تھا۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق ڈارک موڈ فیچر کوآزمائشی طور پر شروع کیا گیا ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں پر نظر آئے گا۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے اس ڈارک فیچر کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ واٹس ایب ویب کے بیک گراؤنڈ کا رنگ گہرا ہے جو کہ ابھی سفید رنگ کا ہوتا ہے۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ فی الحال اسے ڈیسک ٹاپ پر ایکٹیویٹ نہیں کیا جاسکے گا۔ ڈارک موڈ فیچر کو ویب پر متعارف کرانے کے حوالے سے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ڈارک موڈ فیچر پر کام کرنے والے ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ ڈارک موڈ سے صارفین کی آنکھوں پر زیادہ دباؤ نہیں پڑے گا۔
یہ موڈ رات کے اوقات میں واٹس ایپ استعمال کیلئے بہتر رہے گا، جب کہ کم لائٹ والے حصے میں بھی اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.