Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 8 فروری، 2020

مگر مچھ، سانپ پالنے کا کیس، رابی پیرزادہ نے بریت کی درخواست دائر کردی

لاہور: ( 08 فروری 2020) گلوکارہ رابی پیزاہ نے غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وکیل نے ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت میں مقدمہ میں بریت کی درخواست دائر کردی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ہارث صدیقی نے کیس پر سماعت شروع کی تو رابی پییرزادہ کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کا اس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے۔ وکیل رابی پیرزادہ نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کارروائی پہلے شروع کی اور سرچ وارنٹ بعد میں لیے۔
محکمہ وائلڈ لائف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر رابی پیرزادہ کو مقدمہ میں ملوث کیا۔ عدالت مقدمہ میں رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم دے۔ رابی پیرزادہ کے وکیل بیرسٹر حسن خالد رانجھا نے عدالت میں اپنے مؤکل کی حاضری سے استثناء کی درخواست بھی دائر کردی ۔
وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی جان کو خطرہ ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔ رابی پیرزادہ کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ 13 ستمبر 2019 کو غیر قانونی طور پر سانپ رکھنے کے الزام میں اداکارہ کے خلاف محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف چالان مقامی عدالت میں پیش کردیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.