Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 8 فروری، 2020

حکومت غریب افراد کو راشن فراہم کرے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتہائی غریب افراد کو راشن فراہم کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں کھانے پینے کی اشیاء کی سستے نرخوں فراہمی پر غور کیا گیا جبکہ عوامی سہولت کے لیے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ وزیر اعظم نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قمتیں ہر صورت کم کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا جبکہ اشیا کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
وزیر اعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ عام آدمی کے باورچی خانے میں بنیادی اشیاء ہر حال میں پہنچائی جائیں، جن افراد میں خریدنے کی طاقت نہیں انہیں حکومت راشن دے گی۔ احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں 
انہوں نے کہا کہ ہم اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے تو ہمیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
وزیر اعظم نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بھی اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی چیز کے پیسے کاٹے جائیں لیکن غریب آدمی کو سہولت دیں کیونکہ ہم غریب کی بہتری کے لیے ہی حکومت میں آئے ہیں۔
مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے تاہم ذخیرہ اندوزوں نے بھی معاملات خراب کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں 
وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹور کے چیئرمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آٹا بحران میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے بہترین کام کیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیا کی فروخت میں 800 فیصد تک اضافہ ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.