جاپان میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد2019 ءکے دوران ساڑھے 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی جو نیا بلند ترین ریکارڈ ہے،اس کی وجہ ٹیکنیکل تربیت کے لیے جاپان آنے والوں میں اضافہ ہے۔جاپان کی وزارت محنت کا کہنا ہے کہ گزشتہ اکتوبر کے اختتام پر جاپان میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد 16 لاکھ 58 ہزار 804 تھی۔ یہ ایک سال قبل کے مقابلے میں ایک لاکھ 90 ہزار ( 13 فیصد) اضافہ ہے۔شہریت کے لحاظ سے چینی کارکنوں کی تعداد تقریباً 4 لاکھ 18 ہزار تھی جو سب سے زیادہ ہے، اس کے بعد ویتنام اور فلپائن کے شہری تھے۔غیر ملکی کارکنوں میں سے 5 لاکھ 31 ہزار جاپانی نسل سے یا جاپانیوں کے شریک حیات تھے، تقریباً 3 لاکھ 83 ہزار کارکن ٹیکنیکل تربیت حاصل کر رہے تھے جبکہ 3 لاکھ 29 ہزار افراد خصوصی علم اور ہنر کے مالک مثلاً انجینئر اور محقق تھے۔ان درجوں میں سب سے زیادہ اضافہ ٹیکنیکل تربیت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں میں رہا جو ایک سال پیشتر سے 24 فیصد زیادہ رہا۔
بدھ، 5 فروری، 2020
جاپانِ، غیر ملکی کارکنوں کی تعداد ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گئی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.