Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

امریکی صدر رواں ماہ بھارت جائیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے آخر میں بھارت کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر کے متعلق بات کریں گے۔دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازع پر وائٹ ہاوس کی کاوشوں کے شکر گزار ہیں، بھارت اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے جو پائیدار امن کے لیے بہتر نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ امریکا طالبان ڈیل میں ہر ممکن سہولت کاری کریں گے، افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔اسد مجید کا کہنا تھا کہ ایران کا امریکا اور سعودی عرب سے تنازع افغان امن عمل کو مزید پیچیدہ کرسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.