اب واٹس ایپ بِیٹا انفو میں شائع کردہ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ویب میں بھی ’ڈارک موڈ فیچر‘ کو شامل کرنے کی آزمائش کی جارہی ہے۔
WhatsApp is developing a dark theme for WhatsApp Web and Desktop! ?https://t.co/JiAmG3oIKLNOTE: The dark theme will be released in future!
— WABetaInfo (@WABetaInfo) February 25, 2020اس حوالے سے واٹس ایپ بِیٹا انفو پر چند تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایب ویب کے بیک گراؤنڈ کا رنگ گہرا ہے جو کہ ابھی سفید رنگ کا ہوتا ہے۔
اس فیچر کو واٹس ایپ ویب میں شامل کرنے کے حوالے سے آزمائش ابھی جاری ہے جب کہ ڈارک موڈ فیچر کو ویب پر متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ڈارک موڈ فیچر پر کام کرنے والے ڈویلپرز کا یہ ماننا ہے کہ ڈارک موڈ سے صارفین کی آنکھوں پر زیادہ دباؤ نہیں پڑے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.