راجہ فاروق حیدر نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہری کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی، چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری میر محمد شہید اور خاتون زخمی ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی پرآرٹلری اور مارٹر گولے داغے،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.