Popunder ads

Breaking

اتوار، 23 فروری، 2020

صدر مملکت سے بھارتی اداکار شترو گھن سنہا کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی سیاستداں اور سابق اداکار شترو گھن سنہا نے ہفتہ کو لاہور میں گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق بات چیت کے دوران صدر مملکت نے بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقو ق کی سنگین خلاو ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم کو اجاگر کیا،جن کیساتھ شہریت(ترمیمی) ایکٹ2019کے تحت امتیازی سلوک کیاجا رہا ہے۔
صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی امن کوششوں کو بھی اجاگر کیا جو بد قسمتی سے مودی حکومت نے ضائع کیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اس بیان پر کہ آزاد جموں و کشمیر مکمل پر امن علاقہ ہے،بھارتی سیاستداں نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ بھارت میں دونوں اطراف کے ارکان پارلیمنٹ کو آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنیکی دعوت دینا چاہیئے تاکہ وہ خود زمینی حقائق دیکھ سکیں۔
صدر مملکت اور بھارتی سیاستداں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ برصغیر میں امن کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ شتروگھن سنہا کا حالیہ دورہ خاندانی روابط کا تسلسل ہے۔
گزشتہ دنوں انسٹا گرام پر بھارتی اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی جس میں وہ پاکستان میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں شریک تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.