Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

’پاکستانی تاجر ترک صدر کے دورہ پاکستان سے فائدہ اٹھائیں‘

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے پاکستانی تاجر ترک صدر طیب اردگان کے آنے والے دورہ پاکستان سے فائدہ اٹھائیں۔
ترک صدر کے دورہ پاکستان پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صدر طیب اردگان 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترک صدر کے ہمراہ تاجروں کا بڑا وفد بھی پاکستان آئے گا۔
The President will be accompanied by a delegation of Turkish businessmen. Pakistani businessmen who are interested in B2B with the delegates are requested to contact TDAP 2/2
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood)
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ کاروباری مواقع کی تلاش کے خواہاں پاکستانی تاجر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ترکی کے کروباری وفد سے ملاقات کے لیے پاکستانی تاجر ٹریڈ ڈویلمنٹ اٹھارتی آف پاکستان سے رابطہ کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.