Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

چین پاکستان کا شکرگزار ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے ’وی چیٹ‘ پر میڈیا سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کورونا وائرس کے دوران مثالی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا دل کی گہرائیوں سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ اس کڑے وقت میں پاکستان نے چین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف پروازوں کو جاری رکھا بلکہ دنیا بھر میں طبی ساز و سامان کی ترسیل میں چین کی بھرپور مدد کی، چین پر اعتماد اور بھرپور مدد کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
ہوا چیونینگ نے خصوصی طور پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین بھی پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط اور مستحکم کرے گا، چین میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ کو ممکن بناتے ہوئے اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کی وبا میں اب تک 421 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے فلپائن اور ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک ایک ہلاکتوں کے علاوہ باقی ساری ہلاکتیں چین میں ہی ہوئی ہیں۔ پراسرار وائرس امریکا، کوریا، بھارت، یورپ اور آسٹریلیا تک جا پہنچا ہے تاہم ان ممالک میں متاثرہ مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.