لاہور: (05 فروری 2020) مسلم لیگ (ق) نے عالمی برادری سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی دفتر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سینیٹر کامل علی آغا، سیکریٹری اطلاعات میاں عمران مسعود اور صدر ویمن ونگ آمنہ الفت سمیت پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری مسلم لیگ (ق) کامل علی آغا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا بہترین مقدمہ لڑا۔ اقوام متحدہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے۔
میاں منیر ے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں جن کا تحفظ اقوام متحدہ کویقینی بنانا ہوگا۔
یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں شرکاء کی جانب سے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے بھی لگائے گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.