Popunder ads

Breaking

جمعہ، 14 فروری، 2020

جنوبی افریقہ تین ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے پاکستان آئے گی

لاہور: (13 فروری 2020) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم مارچ کے آخری ہفتے میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی سیریز کھیلنے پاکستان آئےگی۔ سیریز پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کو سیریز کا پروگرام طے کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ جنوبی افریقہ کا دورہ بھارت اٹھارہ مارچ کوختم ہوگا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل بائیس مارچ کو شیڈول ہے۔ پاکستان بورڈ چاہتا ہے اس وقت تک پروٹیز دبئی میں رکیں اور فائنل کے بعد پاکستان آئیں۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کاعمل تیزی سے جاری ہے۔ ایم سی سی کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے۔ مارچ کے آخری ہفتے میں جنوبی افریقہ تین ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے پاکستان آئے گی۔ پی سی بی کو سیریزکے انتظام کے لیے کچھ لاجسٹک مشکلات کاسامنا ہے۔ پروٹیز ٹیم دورہ بھارت کے بعد پاکستان آئے گی۔ جنوبی افریقہ کا بھارتی ٹور اٹھارہ مارچ کوختم ہوگا جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیوکا فائنل بائیس مارچ کوشیڈول ہے اور پی سی بی چاہتا ہے کہ جنوبی افریقہ ٹیم بائیس مارچ تک دبئی میں قیام کرے اور فائنل کے بعداسلام آباد آئے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق مہمان ٹیم کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور تمام معاملات طے کرلیے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو فائنل کے بعد سیریزکھیلنے پاکستان پہنچے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.